My Poetry
Monday, October 31, 2016
تومرزا؟ تو پنوں؟
وہ عشق ہی کیا
جو’’ پنوں‘‘ کو
صحرا میں نہ پھرائے
اِک صحرا ’’مرزا‘‘ کا بھی تھا
مگر’’سسی‘‘ نہ تھی
عشق نہ جانے کون سچا کون جھوٹا
کون ’’صاحباں‘‘ کون ’’سسی‘‘
تو دیکھ تو کون، تومرزا؟ تو پنوں؟
یا تجھے روکے تیرا اپنا جیون
Friday, July 29, 2016
قیمتی موتی
خامشی سے چڑ اکرلے گی وہ میرے خواب
جسکو میں اپنے سپنوں میں دیکھا کرتا تھا
نیند میری رہی نہ چین بچا کہیں
جسکے چین کی فکر میں پریشاں رہا میں
امیدیں توڑ گئی دم تعبیریں رہی ادھوریں
جسکے لیئے میں نے دن رات کئے ایک
ہاں، ہے اب بھی کچھ باقی مگر
مجھ میں سمٹا اسکے لمس کا احساس
منوں مٹی
اب ہم کس سے اپنا حال دل بیاں کریں گے
وہ تو منوں مٹی تلے جا بیٹھے ہیں
میرے راز ونیاز کا محافظ تھا وہ
آج وہ خود کا اک راز بن بیٹھا ہے
اب مجھ کو بھی یقیں سا ہو چلا ہے
یہ راز بھی اک مٹی کے لئے بناہے
Newer Posts
Home
Subscribe to:
Posts (Atom)