Friday, April 5, 2019

میرے بعد بہت سناٹا ہوگا

‏میری آواز کو محفوظ کر لو....
میرے بعد بہت سناٹا ھو گا...
‏بہت سے یار ہوگے اغیار ہوگے
بہت سا کچھ کہنے والے ہوگے
‏اور سب کچھ ہوگا ترے پاس
نہ ہونگے تو مرے الفاظ نہ ہوگے
‏بہت سے آسماں اور تارے ہونگے
اور چاروں طرف گھپ سناٹا ہوگا
‏نہ ہوگا تو اک آواز کا طلسم
میرے بعد بہت سناٹا ہوگا۔۔۔

Monday, October 31, 2016

تومرزا؟ تو پنوں؟


وہ عشق ہی کیا
 جو’’ پنوں‘‘ کو صحرا میں نہ پھرائے
اِک صحرا ’’مرزا‘‘ کا بھی تھا
مگر’’سسی‘‘ نہ تھی
عشق نہ جانے کون سچا کون جھوٹا
 کون ’’صاحباں‘‘ کون ’’سسی‘‘
تو دیکھ تو کون، تومرزا؟ تو پنوں؟
 یا تجھے روکے تیرا اپنا جیون

Friday, July 29, 2016

قیمتی موتی

خامشی سے چڑ اکرلے گی وہ میرے خواب
جسکو میں اپنے سپنوں میں دیکھا کرتا تھا

نیند میری رہی نہ چین بچا کہیں
جسکے چین کی فکر میں پریشاں رہا میں

امیدیں توڑ گئی دم تعبیریں رہی ادھوریں
جسکے لیئے میں نے دن رات کئے ایک

ہاں، ہے اب بھی کچھ باقی مگر
مجھ میں سمٹا اسکے لمس کا احساس

منوں مٹی

اب ہم کس سے اپنا حال دل بیاں کریں گے
وہ تو منوں مٹی تلے جا بیٹھے ہیں

  میرے راز ونیاز کا محافظ تھا وہ
آج وہ خود کا اک راز بن بیٹھا ہے

اب مجھ کو بھی یقیں سا ہو چلا ہے

یہ راز بھی اک مٹی کے لئے بناہے